the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ترکی کے حکام نے استنبول میں رواں ماہ "ایل جی بی ٹی" یعنی ہم جنس پرستوں، دونوں جنسوں کی طرف رجحان رکھنے والوں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔

ترکی کے اسلامی اور قوم پرست گروہوں نے ایسی پریڈز کو روکنے کی دھمکی دی ہے کہ وہ ’’بدچلن افراد‘‘ کو ترکی کی سرزمین پر ایسی تقریبات منعقد نہیں کرنے دیں گے۔

اس پریڈ کے منتظم ’پرائڈ ویک کمیشن‘ نے کہا ہے کہ یہ پابندی غیرقانونی ہے اور اس کے خلاف وہ عدالت سے رجوع کرے گا۔

ایل جی بی ٹی برادری نے مسلسل دو ہفتوں کے اواخر میں اس پریڈ کا اعلان کیا



تھا۔

ایک ریلی کا مقصد جنس تبدیل کرنے والے افراد کی حمایت کرنا تھا اور اسے وسطی استنبول میں 19 جون کو منعقد کیا جانا تھا جبکہ 26 جون کو ہم جنس پرستوں کی سالانہ پریڈ منقعد کی جانی تھی۔

استنبول میں 2003 سے ہر سال یہ پریڈ منعقد کرائی جاتی ہے جس میں شرکا تقسیم چوک سے پریڈ کا آغاز کرتے ہیں۔

گزشتہ سال اس ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور پولیس نے پابندی کے باوجود اس میں شریک ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں داعش اور کرد شدت پسندوں کی طرف سے متعدد بم دھماکوں کے بعد استنبول میں سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.